پاک فوج کی جانب سے شیخوپورہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 4 مئی 2024 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) پاک فوج نے شیخوپورہ کے قریب چوہان اور قریبی دیہات کے رہائشیوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کو ضروری طبی معائنے اور علاج فراہم کیا۔ ڈاکٹروں میں اور ماہر امراض نسواں بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 800 مریضوں نے کیمپ میں پیش کی جانے والی طبی خدمات بشمول مختلف تشخیصی ٹیسٹ اور ای سی جی سے استفادہ کیا ۔

(جاری ہے)

فوری طبی دیکھ بھال کے علاوہ، حاضرین نے حفظان صحت، متوازن خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی لیکچرز کے ذریعہ رہنمائی بھی حاصل کی جبکہ ان کو خاص طور پر ڈینگی جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے حوالہ سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ پاک فوج کے اس اقدام کو مقامی لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور انہوں نے دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے اس طرح کے اہم اقدامات کو منظم کرنے میں پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل وابستگی کے لیے پاک فوج تشکر سے کا اظہار کیا گیا، جو کمیونٹی کی خدمت کی ایک واضح علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :