حکومت پنجاب کی جانب سے سانحہ جوگیاں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

ہفتہ 4 مئی 2024 20:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) چیئرمین وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی سلمان نعیم نے کہاہے کہ حکومت پنجاب سانحہ جوگیاں سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے 32 لاکھ کی امدادی رقوم متوفی و زخمی افراد کیلئے مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سانحہ جوگیاں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سانحہ جوگیاں کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :