پانچ جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگزپرمکمل پابندی عائدہوگی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

ہفتہ 4 مئی 2024 20:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ پانچ جون سے پلاسٹک سےبنےشاپنگ بیگزپرمکمل پابندی عائدکی جارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اٹک شازیرہ مریم،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں،چیف آفیسر بلدیہ اٹک آفتاب احمد خان،چیف افیسر ضلع کونسل اٹک ساجد علی خان،چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم اور دیگر متعلقہ افسران اورافراد بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیرہ مریم نےکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیےپانچ جون سے شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :