لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں

ہفتہ 4 مئی 2024 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) لاہور پولیس کے زیرِانتظام قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال مجموعی طور پر3963درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سی2865 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ793 پرکارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی پی او آفس آنے والی2141درخواست گزاروں کی1439درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ497پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

اسی طرح بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی1779درخواستوں میں سی1398پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ281پر کام جاری ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہاہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات ہیلپ لائن 1242 پر درج کروائیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے تا کہ عام آدمی کے مسائل کوبروقت نمٹایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :