ا* بے لگام مہنگائی نے غریبوں کا کچومر نکال دیاہی:متحدہ علما کونسل

&ملک سے مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کا جینا اور مرنا دونوں ہی دشوار ہو چکے حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دے

اتوار 5 مئی 2024 19:35

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی نے غریبوں کا کچومر نکال دیاہے،ملک سے مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کا جینا اور مرنا دونوں ہی دشوار ہو چکے حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک تو مہنگائی ہے دوسرے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے گراں فروش بھی دونوں ہاتھوں سے عوا م کو لوٹ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹیں بھی مذاق بن گئی ہیں حکومت نرخوں پر اشیا خوردو نوش اور اشیا ضروریہ مانگنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔بجلی، گیس کے بلوں، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی گنا ااضافہ ہو گیا ہے۔