معروف مصور محمد سجاد اکرم کی سولو نمائش اور اردو/پنجابی شاعری کی کتاب "مرید و مرشد" کی تقریب رونمائی

پیر 6 مئی 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے)کے زیراہتمام معروف مصور محمد سجاد اکرم کی سولو نمائش اور اردو/پنجابی شاعری کی کتاب "مرید و مرشد" کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ کیوریٹر گیلری 6 ڈاکٹر ارجمند فیصل نے نمائش کا افتتاح کیا جبکہ پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارجمند فیصل نے اس موقع پر کہا کہ محمد سجاد اکرم کا فن ایک استاد اور طالب علم مرید و مرشد کے روحانی تعلق کا سفر ہے، محمد سجاد اکرم مجسمہ سازی اور مصوری کے فن میں مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے پیچیدہ ڈیزائن، خطاطی اور منفرد انداز کے ذریعے جدید فن کی خوبصورتی کو مہارت کے ساتھ اجاگر کیا۔نمائش ہفتہ کے علاوہ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :