Live Updates

توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پرسماعت (آج)ہوگی

منگل 7 مئی 2024 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پرسماعت (آج)بدھ کوہوگی۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی نئی انکوائری کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری درخواستوں پر اعتراضات دور کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری کے معاملے پر دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردئیے گئے۔اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا جن پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری (آج)بدھ کو سماعت کرینگے۔درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواستوں پر فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات