شدید گرمی میں مویشیوں کو دن میں دوبار نہلائیں ، تازہ پانی اور تازہ سبز چارے کی کمی نہ آنے دیں، ڈاکٹر انعام علی اطہر

جمعرات 9 مئی 2024 17:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ اورزیادہ ترعلاقوں میں خشک موسم کے باعث دودھ دینے والے جانوروں اور مویشیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبز چارے کی کمی کے باعث دودھ کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ جانوروں میں دودھ دینے کی صلاحیت کم ہوجانے کی وجہ سے اس کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیوسٹاک فارمرز سے ملاقات میں کیا ۔ اے ڈی لائیو سٹاک نے کہا کہ لائیوسٹاک فارمرز و مویشی پال حضرات موسم گرما کے دوران گائیوں، بھینسوں اور دیگر دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں کم از کم دوبار اچھی طرح نہلائیں اور انہیں تازہ پانی اور تازہ سبز چارے کی کمی نہ آنے دی جائے تاکہ ان کی دودھ دینے کی صلاحیت برقرار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :