ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

جمعرات 9 مئی 2024 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) گورنمنٹ رفاء عام گرلز ہائی سکول‘ مزنگ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورپنجاب سکول گرلز ونگ‘ خیابانِ جناح کیمپس‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز بشیر میموریل ہائی سکول‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹائون‘ لاہور اور مائی قائداعظم ہائی سکول‘ گوپے رائے‘ لاہور لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد399تھی۔