؂|نو مئی کو عسکری تنصیبات پر منصوبہ بندی کرنے والے اور حملے کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی

پ*بھی شرپسند شہدا کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے ، لیاقت علی ساہی۔

جمعرات 9 مئی 2024 22:40

…کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے نو مئی 2023 ء کے سانحہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی 2023ء کوایک منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو جلانے والوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کا تحفظ عسکری اداروں نے عوام کے ساتھ مل کر کرنا ہوتا ہے۔

سرحدوں اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے عسکری اداروں کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب ان شہدا ئ کی یادگاروں کو جتھوں کی صورت میں ایک منصوبہ بندی کے تحت جلایا جائے گا تو اٴْن شہدا ء کی ماؤں،بہنوں اور فیملی کے ممبران کے دلوں پر کیا گزری ہوگی جنہوں وطن کی مٹی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پوری قوم کے بچوں کا تحفظ کیا ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتی جو وطن پر جانیں قربان ہونے والے شہدا ء کی عزت نہیں کرتے ، سوشل میڈیا پر ایک مخصوص گروہ ٹھٹھے مارے اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کی خاطر عسکری اداروں کے خلاف منفی پراپگنڈا بیرونی قوتوں کے اشاروں پر کرے اس طرح کے کرداروں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ماضی میں ملک کے دستور کے خلاف اپنا کردار ادا کرکے یقیناً ریاست اداروں کو کمزور کیا ہے جس کے خلاف ہم سب کی جدوجہد جاری رہے گی اور ملک میں آئین کی سول بالادستی کو قائم کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا جاری رہے گا لیکن عسکری اداروں کی انسٹالیشن پر منصوبہ بندی سے جتھوں کی صورت میں حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہئے اس سلسلے میں ملک کی جوڈیشری کو آگے بڑھ کر ملک کے خلاف ہونے والے سازش جس میں نو مئی جیسا سانحہ ہے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر مصلحتوں کے تحت کوئی سمجھوتہ کیا گیا تو اٴْس مائنڈ سیٹ کو مضبوط کرنے کی سازش کی جائے گی جو ملک کی عسکری قیادت کو کمزور کرنے کی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔

اٴْنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا پارٹیوں میں بھی خوشامدی کلچر کو ختم کرکے اہلیت کی بنیاد پر اہل لوگوں کو آگے لانا ہوگا ، کرپٹ لوگوں کو پارٹیوں سے باہر کرنا ہوگا اور میرٹ پر فیصلے کرکے گورننس کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسل کو ایک سوچ اور منصوبہ فراہم کیا جاسکے جس پر وہ آگے بڑھ کر ملک کو مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :