فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انوائرنمنٹل کنٹرول کمیٹی اور رن وے سیفٹی کا اجلاس

جمعہ 10 مئی 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انوائرنمنٹل کنٹرول کمیٹی اور رن وے سیفٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کو تعاون اور ہوائی اڈے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اجلاس میں رن وے کی حفاظت اور ماحولیاتی کنٹرول پر توجہ مرکوز کی گئی اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور ہوائی اڈے کے تحفظ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئر پورٹ منیجر تسنیم اختر جمیل کی زیرصدارت اجلاس میں شرکاء نے ایف ڈبلیو ایم سی، ڈی ایس پی صدر، ڈی سی آفس کے نمائندے اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جو اہم نکات زیر غور آئے ان میں گزشتہ اجلاس کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا، پرندوں کے حملے کے واقعات کا تجزیہ، ہوائی اڈے کے قریب پرندوں کو روکنے کی حکمت عملی، ایئر سائیڈ آپریشنز کو بہتر بنانے، رن وے کے نشانات کا جائزہ ، رن وے تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی کی روک تھام، پرواز کے حفاظتی خطرات کی نشاندہی اور معلومات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سٹیک ہولڈرز نے بھی رن وے سیفٹی کے حوالے سے مفید معلومات کا تبادلہ کیا۔ ہوائی اڈے کے آپریشنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز میں حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کو ترجیح بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :