گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے چھریوں کے وار سے ہم زلف کو قتل کردیا

جمعہ 10 مئی 2024 20:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) گھریلو جھگڑے کی وجہ سے نوجوان نے اپنے ہم زلف کو چھری سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاجی آباد موڑ گگو منڈی کے رہائشی مسیحی برادری کے دو ہم زلفوں ندیم مسیح اور عارف مسیح کے مابین گھریلو جھگڑا طول پکڑ گیا اور ندیم مسیح نے مشتعل ہوکر تیز دھار چھری سے عارف پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔