ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی کاروائی،متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور نوٹس جاری

جمعہ 10 مئی 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کی فروخت اور نرخنامے کی خلاف پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور نوٹس جاری کیے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے پرائس کنٹرول اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کچہری روڈ،سپلائی،بلال ٹاون،کنج اور کیہال میں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور نان بائیوں کی جانب سے ریٹس میں کمی کے باوجود کمی نہ کرنے،ہوٹلوں پر غیر معیاری گوشت،چائے و دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت،روٹی کے مقرر کردہ وزن میں کمی کی بنا پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے۔

اُنھوں نے کہا کہ شہری روٹی کی قیمت سے متعلق اپنی شکایات سے ضلعی کنٹرول روم،پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ،مرستیال ایپ یا فوڈ آفس کو مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔