سابق وزیر اعلی نواب ثنائ اللہ خان زہری سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کی ملاقات

جمعہ 10 مئی 2024 23:00

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2024ء) سابق وزیر اعلی نواب ثنائ اللہ خان زہری سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کی ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہدائ کی خاندانوں کیلئے کامیاب تقریب منعقد کرنے پر نواب ثنائ اللہ زہری نے جمال رئیسانی کے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

نواب ثنائ اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان شہدائ فورم شہدائ کے ورثائ کے ساتھ کھڑی ہے یہ خوش آئند عمل ہے، مجھ سمیت بلوچستان کے ہر فرد نے صوبے کیلئے قربانیاں دی ہیں،شہید بابا سکندر فاونڈیشن بھی اس ہی طرح بلوچستان اور جھالاوان کے شہدائ کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور نواب ثنائ اللہ زہری کے تعاون سے بلوچستان شہدائ فورم شہیدوں کے ورثائ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔