گندم کی کٹائی کے بعد وڈھوں کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے،محکمہ زراعت سیالکوٹ

ہفتہ 11 مئی 2024 14:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرززراعت (توسیع) کو ہدایت کی ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے کسانوں سے روابط کو موثر بنایا جائے اور فصل کی کٹائی کے بعد وڈھوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لئے راہنمائی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ہدایت کی کہ تحصیل افسران کاشتکاروں کو تاکید کریں کہ فصل کی کٹائی کے بعد وڈھ اور توڑی ہرگز نہ جلائیں، گاؤں کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو بھی فعال کیا جائے جبکہ حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر رانا قربان علی نے کسانوں سے اپیل کی کہ سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :