ارجنٹائن میں ٹرین کا تصادم، 60 افراد زخمی

تصادم میں مسافر ٹرین کی پہلی کار پٹری سے اتر گئی اور اسے نقصان پہنچا،حکام

ہفتہ 11 مئی 2024 16:32

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) مقامی حکام نے بتایا کہ جمعہ کو بیونس آئرس میں سات ڈبوں والی مسافر ٹرین ایک لوکوموٹیو اور ایک خالی ٹرین کار سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم 60 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ زخمیوں کی حالت کتنی سنگین تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ، پولیس اور ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں جنہوں نے لوگوں کو نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے میں مدد کی۔ٹیلی ویژن اور ڈرون فوٹیج میں ٹرینوں کو ارجنٹائن کے دارالحکومت کے پالرمو کے علاقے میں ایک اوور پاس پر آمنے سامنے دکھایا گیا۔ تصادم میں مسافر ٹرین کی پہلی کار پٹری سے اتر گئی اور اسے نقصان پہنچا۔