کراچی مویشی منڈی میں خدمات کی فراہمی کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ
مختلف شہروں سے آنے والے قربانی کے جانوروں کیے لیے گنجائش رکھی گئی ہے
ہفتہ 11 مئی 2024 18:55
(جاری ہے)
مویشی منڈی میں الاٹ ہونے والے ٹھیکے داروں کو ورک آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ناردرن بائی پاس پر کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔
مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن خان نے کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کے لیے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ منڈی کے متعدد بلاکس میں زمین ہموار بھی کردی گئی ہے۔ ہم نے ہیوی مشینری ٹریکٹر ٹرالی اور کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ذریعے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کردیے ہیں۔ مختلف پولز پر بڑی لائٹس نصب کرکے پارکنگ، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔ مویشی منڈی کے مختلف بلاکس کو روشن کرنے کے لیے پول نصب اور لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ منڈی کے اطراف سیکورٹی کے لیے حفاظتی چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ مویشی منڈی 2024 ناردرن بائی پاس پر پچھلے بارشوں اور سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خریداروں کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ مختص کی جائے گی جب کہ منڈی کی حدود میں فوڈ کورٹ سمیت بنیادی اشیا کی فراہمی کے لیے عارضی اسٹالز لگائے جائیں گے۔ مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال کے لیے ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔ فی مویشی 30 لیٹر پانی کی مفت فراہمی کے ساتھ مویشیوں کے باڑے بنانے کے لیے اراضی کی بلامعاوضہ فراہمی بھی شامل ہیں۔ قربانی کے جانور مکمل طور پر صحت مند اور شرعی تقاضوں کے مطابق ہوں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منڈی میں داخلے سے قبل تمام مویشیوں کا معائنہ لازمی ہوگا جب کہ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کے لیے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے۔ویشی منڈی کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال پچھایا جائے گا۔ بیوپاریوں کے لیے مویشی منڈی میں خصوصی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ قربانی کے جانوروں کو پانی کی مسلسل فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔مویشی منڈی میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ قربانی کے جانوروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیم ادویات کے ہمراہ موجود ہوگی جبکہ سیکورٹی پر اضافی نفری کو بھی تعینات کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اجرت میں اضافے کے فوری نوٹیفیکیشن کیلئے لیبرکانفرنس کل ہوگی
-
جڑانوالہ میں دو نامعلوم نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ، لڑکیوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا
-
صوبائی حکومت امن و امان کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ، فیصل کریم کنڈی
-
توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پرپولیس افسران معطل
-
امن سے انسانیت کی بقا اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ، سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان سے حاجی علی مدد جتک کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
عمران خان جلسوں کے ذریعے این آراومانگ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیخلاف دائردرخواست پر سماعت 23 ستمبر کو ہو گی
-
وزیرِاعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا
-
قیمتی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے لیسکو پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کردیا
-
بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر سکھر کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.