{ڈکیتی مزاحمت پر سفاک ڈاکوئوں کی فائرنگ، باپ کے سامنے بیٹا قتل

ہفتہ 11 مئی 2024 22:10

ف لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) لاہور میں ڈاکوئوں نے باپ کے سامنے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔دلخراش واقعہ لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں موجود ایک کریانہ اسٹور پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان امیر معاویہ دم توڑ گیا جبکہ مقتول کے والد بھی اس وقت دکان میں موجود تھے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس کے بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی، ارد گرد کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سفاک ملزمان کی تلاش اور واردات کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔