ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم،آفیشلزکے56شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس و اپیلوں پر سماعت

ہفتہ 11 مئی 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) خود احتسابی، محکمانہ سزا و جزا کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں اردل روم کا انعقاد کیا گیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اردل روم میں آفیشلزکے56شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کے لئے200افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔

انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہے۔کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ہفتہ وار اردل روم کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اردل روم میں جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :