افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے،افغان حکومت

اتوار 12 مئی 2024 11:50

نیویارک/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔افغان حکومت کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔