سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید3 میچز آج پیر کو کھیلے جائیں گے

اتوار 12 مئی 2024 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید تین میچز آج پیر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایران کا مقابلہ کرغزستان سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ قومی والی بال ٹیم کے کوچ سعید احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت سری لنکا، افغانستان،ایران، کرغزستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔