ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
قوم ان مائوں کی مقروض ہے جن کے بیٹے وطن کے وقار کے تحفظ کیلئے شہید ہوئے،یوتھ رہنما
اتوار 12 مئی 2024 16:20
(جاری ہے)
شافع فلک نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت کی فسطائیت میں فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی مائوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کے بچے تو شہید ہو رہے ہیں لیکن ان کے عزم ، حوصلہ ابھی بھی بلند ہے اوروہ اپنے حق خود ارادیت کیلئے مسلسل جدوجہد اور غیر متزلزل جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانندکھڑی ہے،فسلطین اور کشمیر میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو دہشتگردی کے ذریعے قتل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمرے میں آتا ہے،فلسطین میں اپنی مائوں کی آنکھوں کے سامنے ہزاروں بچوں کا قتل عام دنیا کے جدید اصولوں اور عالمی انسانی حقوق کے منافی ہے۔
انہوںنے نوجوان بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان پر زور دیاکہ وہ اپنی مائوں کی عزت کریں کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں اس عظیم رشتے کی منفرد اور بے لوث، غیر مشروط محبت،قربانی اور مشکل وقت میںراحت و سکون فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، ہر قوم اپنی مائوں کا شکر گزار ہے جو بے پناہ محبت اور شفقت کے ساتھ پرورش اور رہنمائی کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حیض: دنیا بھر میں کروڑوں لڑکیاں صحت و صفائی کی اشیاء سے محروم
-
طوفان ریمل: متاثرہ علاقوں میں یو این امدادی ادارے مصروف عمل
-
رفح کیمپ پر ہولناک اسرائیلی حملے کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ
-
بھٹو کے سیاسی وارث تاریخ کی جانب منہ اٹھاتے ہیں تو وہ حقائق کے طمانچوں سے ان کے منہ لال کرکے واپس بھیجتی ہے
-
سڈز 4 کانفرنس: قرضوں میں جکڑے ممالک کو وسائل درکار، گوتیرش
-
پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے
-
مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے
-
وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
-
پی ٹی آئی آخری دم تک آمریت کے مکروہ بندھن سے پھوٹنے والی شرانگیزیوں کا مقابلہ کرے گی
-
وفاقی وزیر تجارت کی ٹریڈ پورٹل کو دوسرے پورٹلز سے منسلک کرنے اور ای کامرس سے متعلق نئی پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جنگل راج ججز سمیت جس بھی ناپسندیدہ شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، لندن جائیدادوں کے اسیر اس کرائے کے ٹٹو کو چابی دی جاتی ہے
-
اسپین کے بعد آئرلینڈ اور ناروے نے بھی فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.