منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنیوالا تھانہ سٹی عارفوالا کے کانسٹیبل معطل

اتوار 12 مئی 2024 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسرنے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے تھانہ سٹی عارفوالا کے کانسٹیبل کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے خفیہ رپورٹ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے تھانہ سٹی عارفوالا کانسٹیبل انتظار جوئیہ کے خلاف انکوائری کمیٹی ایس پی انویسٹیگیشن آفیسر شاہدہ نورین اور ڈی ایس پی وسیم افضال کی رپورٹ پر جرم ثابت ہونے پر معطل کردیا ڈی پی اوپاکپتن طارق ولایت نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ایسے کرپٹ افراد کا محاسبہ کیا جارہاہے چند روز قبل ایلیٹ فورس کے اہلکاراکرم رضا محسن کو منشیات برآمد ہونے پر گرفتارکرکے معطل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :