sیونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا

اتوار 12 مئی 2024 17:15

Tایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) یونان میں ایک پاکستانی نے محض سونے کی جگہ پر ہونے والے جھگڑے پر دوسرے پاکستانی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے علاقے میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص کو اس کے ہم وطن نے قتل کردیا۔ پولیس نے تحقیقات کا ا?غاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے اور دنوں محنت مزدوری کے لیے ا?ئے تھے اور ایک ہی ساتھ رہتے تھے۔ کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ادھر گوجرانوالہ کے رہائشی خرم نے میڈیا کو بتایا کہ یونان میں قتل ہونے والا انجم یوسف میرا بھائی تھا اور 6 سال قبل یونان گیا تھا۔ جہاں اس کا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔