ذ*امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی

اتوار 12 مئی 2024 17:15

o واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے حماس کے سامنے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا کرتا ہے تو غزہ میں کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے رفح پر مزید حملے کیے تو ہم اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم معصوم شہریوں کا قتل عام نہیں چاہتے۔جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کو گولہ بارود، توپ خانے اور دیگر ہتھیار نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :