ھ* فیصل آباد، پانچ ماہ قبل کار کی ٹکر سے ٹوٹنے والا بجلی کا پول تاحال ٹھیک نہ ہو سکا

اتوار 12 مئی 2024 17:55

ت* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) چباں کی گلی نمبر9 میں پانچ ماہ قبل کار کی ٹکر سے ٹوٹنے والا بجلی کا پول تاحال ٹھیک نہ ہو سکا‘ فیسکو انتظامیہ سے بار بار شکایت پر نیا کھمبا تو نصب کر دیا گیا مگر بدقسمتی سے نئے کھمبے پر کنکشن نہیں ہو سکا‘ علاقہ مکینوں نے فیسکو انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نئے کھمبے کو اونچا کر کے نیا کنکشن کیا جائے اور علاقہ مکینوں کو اس تکلیف سے نجات دلائی جائے‘ علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نئے کھمبے پر کنکشن نہ کیا گیا تو خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری فیسکو حکام پر ہو گی‘ برساتی موسم میں یہاں سے گزرنا کسی خطرے سے کم نہیں‘ اس کھمبے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں لہٰذا جلد سے جلد نئے کھمبے سے کنکشن کر کے علاقہ مکینوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :