مظفرگڑھ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بکریاں چرانے والے شخص کو قتل کر دیا

اتوار 12 مئی 2024 18:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بکریاں چرانے والے شخص کو قتل کر دیا، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا،مقتول کی شناخت ایوب پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل کا واقعہ چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ چک نمبر 542 ٹی ڈی اے میں پیش آیا ہے، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چوک سرور شہید اظہر سانگھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دی ہے،پولیس تھانہ صدر چوک سرور شہی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

\378