ایم کیو ایم کی وفاق سے حیدر آباد کو بھی ایمرجنگ اکنامک حب قرار دینے کی درخواست

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ایم کیوایم نے وفاقی حکومت سے کراچی کے بعد حیدرآباد کو ایمرجنگ اکنامک حب قرار دینے کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 کے لئے بجٹ تجاویز کیلئے ن لیگ اور ایم کیو ایم رہنماں کی طویل بیٹھک ہوئی، ایم کیو ایم کی حیدرآباد میں مزید صنعتوں کے قیام اور انفراسٹرکچر کے لئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کرنے کی تجویز دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے لئے مفصل بجٹ تجاویز آئندہ ہفتے پیش کرے گی، ایم کیوایم کی ڈویلپمنٹ کمیٹی بجٹ تجاویز اور اقتصادی، سماجی ترقی کے منصوبوں کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم نے وفاقی بجٹ میں کراچی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام سے الگ بجٹ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا، کراچی کے ساحلی علاقوں میں فری اکنامک زون، کراچی ماسٹر پلان، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی سکیمیں بھی تجویز کی گئیں۔