ن لیگی سابق چیئر مین کے ڈیرہ پر غنڈہ گردی ۔ تین گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پولیس نورشاہ نے قصبہ میں یونین کونسل نورشاہ کے ن لیگی سابق چیئر مین کے منشی محمد ریاض کو ڈیرہ پر جا کر اسلحہ کی نمائش کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں چارسابق سیکورٹی گارڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ن لیگی سابق چیئر مین عجم شاہ کھگہ کے منشی محمد ریاض ڈیرہ پر موجود تھے کہ سابق سیکورٹی گارڈ ملک علی، ظہیر مادھر، غلام عباس مادھر اور نا معلوم آ گئے ۔آتشی اسلحہ لہرا کر قتل کی دھمکیاں دیتے رہے جبکہ منشی محمد ریاض نے چھپ کر جان بچائی۔پولیس نورشاہ نے محمد ریاض منشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :