Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات، محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال

اتوار 12 مئی 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات کی،جس میں محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کی تجاویز ،صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کئے جائینگے۔ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سینٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات