نوشہرہ، صالح خانہ میں باراتیوں کی بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا نے سے 10افراد جھلس گئے

اتوار 12 مئی 2024 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ضلع نوشہرہ کےعلاقے صالح خانہ میں باراتیوں سے بھری بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سےٹکرا گئی جس کےباعث دولہا سمیت دس افراد بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید جھلس گئے، تمام زخمیوں کو پبی ہسپتال اوربعد ازاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاوربرن یونٹ منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے کوٹلی کلاں سے باراتی بس کے ذریعے صالح خانہ جارہے تھے کہ صالح خانہ کے قریب بس بجلی کی گیارہ ہزارہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی ،بس کی چھت اوراندربڑی تعداد میں باراتی موجود تھے، جھلسنے والوں میں کبیرخان ،حسن سردار،صفیان،محمد حنان ،وہاب ،یاور،تنویر،فہد ،شاہ سوار،حارث ساکنان کوٹلی کلاں شامل ہیں۔

شدید زخمیوں کو میاں راشد حسین شہید ہسپتال پبی منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :