سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی 2024ء کو سماعت کرے گا

اتوار 12 مئی 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 مئی 2024ء کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اس حوالہ سے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔