ملتان،محتسب پنجاب کے احکامات پر 10کنال سرکاری رقبہ واگزار

پیر 13 مئی 2024 13:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے احکامات پر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاروں نے ناجائز قبضوں کے حوالے سے شکایات کی تھیں ۔ اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ، ایکسین کینال آفیسر مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنرچکوال اوراسسٹنٹ کمشنر چو نیاں نے 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :