Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب

پیر 27 مئی 2024 16:17

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد میں دو افراد کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ سے متعلق انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب وزیرآباد پولیس نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات