وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم
گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار جلد از جلد تیار کی جائے ،کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، شہبازشریف کا اجلا س سے خطاب
پیر 13 مئی 2024 13:42
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس حوالے سے غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے تاکید کی کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار جلد از جلد تیار کی جائے ۔ انہوں نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے ۔ مزید برآں وزیراعظم نے پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مثر طریقے سے خریداری کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
انٹرپول کا دوبئی میں خاتون سے مبینہ طور پر5لاکھ 75ہزار درہم کا فراڈ کرنے والے پاکستانی شہریوں کی گرفتاری میں مدد کے لیے حکام کو خط
-
پاکستان ٹیلی ویژن ڈیجیٹل ٹیرسٹیریل ٹی وی ٹرانسمیشن کے نئے دور میں داخل
-
امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکی سفیرڈونلڈ بلوم
-
وزیرِ اعظم کا 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان
-
امریکا میں پاکستان کے سفیر کا غزہ میں جنگ بندی اور محصور فلسطینیوں کے لیے امداد کا مطالبہ
-
پاکستان ٹیلی ویژن ڈیجیٹل ٹیرسٹیریل ٹرانسمیشن کے نئے دور میں داخل
-
ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان
-
بجٹ،چیئرمین ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹارگٹ بتا دیا
-
نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے غذائیت میں کمی کے مسئلے سے نمٹا جائیگا ، احسن اقبال
-
شہریوں کے جان و مال تحفظ کیلئے سیف سٹی اتھارٹی اورغیر ملکی شہریوں کیلئے ایس پی یو قائم کررہے ہیں،محسن نقوی
-
سعودی عرب کیساتھ 5ارب ڈالر کی بات چیت چل جاری،وزیر اعظم کا چین کا دورہ ہونیوالا ہے ،اہمیت کا حامل ہے،عطاتارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کیلئے بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.