امریکا میں پاکستان کے سفیر کا غزہ میں جنگ بندی اور محصور فلسطینیوں کے لیے امداد کا مطالبہ

پیر 27 مئی 2024 18:02

امریکا میں پاکستان کے سفیر کا غزہ میں جنگ بندی اور محصور فلسطینیوں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں موجود فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں امریکا میں مقیم مسلمانوں کی تنظیموں آئی سی این اے اور ایم اے ایس کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے اس بحران کو حل کرنے کے لیے دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوششوں کی قیادت کرے۔

(جاری ہے)

سالانہ تین روزہ کنونشن میں امریکا اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہزاروں مسلمان شخصیات شریک ہیں۔سفیر مسعود خان نےبین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی صورت بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کے لیے کوششوں پر جنوبی افریقا کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر جنوبی افریقہ کے نمائندے کو خصوصی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ آئی سی این اے تمام قومیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی این اے ریاستہائے متحدہ میں ہم آہنگی پیدا کر رہا ہے