سورج مکھی کا تیل امراض قلب سے بچاؤمیں معاون ہےماہر زراعت

پیر 13 مئی 2024 15:11

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نے کہا کہ سورج مکھی کا تیل امراض قلب سے بچاؤمیں معاون ہے،سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا 40فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پایا جاتاہے جوکہ انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاؤ کے لئے نہایت مفیدہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ اہم بات یہ کہ فصل 110 سے 130دنوں میں پک کر تیار بھی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی آبپاشی پرتوجہ نہیں دیتے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ سورج مکھی کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں۔\378

متعلقہ عنوان :