پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی، سی اے اے کا وفد برسلز پہنچ گیا

سی اے اے ٹیم 14 سے 16 مئی تک یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کے بورڈ آف ریویو اجلاس میں شریک ہوگی

پیر 13 مئی 2024 16:50

پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی، سی اے اے کا وفد برسلز پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئے سی اے اے وفدبرسلزپہنچ گیا، اجلاس میں پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئے سی اے اے وفدبرسلزپہنچ گیا، سی اے اے وفد کی سربراہی سیکرٹری ایوی ایشن کررہے ہیں۔ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع، ڈائریکٹرلائسنسنگ ایئرکموڈورضیاء خان ، ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ عثمان گل، ڈائریکٹر فلائٹ اسٹنڈرڈ اور ڈائریکٹرایئروردیننس وفد میں شامل ہیں۔

سی اے اے ٹیم 14 سے 16 مئی تک یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کے بورڈ آف ریویو اجلاس میں شریک ہوگی۔پاکستان سی اے اے کے پائلٹس لائسنس سمیت سیفٹی اوورسائٹ سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا جائے گا، یورپی ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلی افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :