انڈونیشیا :بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 41افراد جاں بحق،17لاپتہ

پیر 13 مئی 2024 18:52

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ن کے نتیجے میں کم از کم 41افراد جاں بحق جبکہ 17 لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس، فوج اور مقامی ریسکیو کے دستے لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے سرد لاوا بہہ کر نیچے آبادی کی جانب آگیا، جس کی وجہ سے سڑکیں اور چاول کی فصلیں کیچڑ سے بھر گئیں، گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔