Live Updates

کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں‘مریم نواز شریف

ادارے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے،پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے، لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے، شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیشرفت کا جائزہ

پیر 13 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں۔ ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ بھی دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔

شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔انہوںنے کہاکہ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات