Live Updates

وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن کی ملاقات، شہریوں کی سہولت کیلئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم

پیر 13 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف کوصہیب احمد ملک نے آگاہ کیاکہ صوبے بھر میں روڈز کی مرمت، بحالی اور نئی سڑکو ں کی تعمیر کی جارہی ہیں۔ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں 11500کلو میٹر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت اور بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 5ایکسپریس وے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔ سینیٹر پرویز رشید اور صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات