عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ
درخواست دہندہ کے وکیل کے انتظار میں کیس کی سماعت میں وقفہ‘ کیس میں بار بار رضوان عباسی کی جانب سے التوا مانگا گیا ہے ‘عدالت فیصلہ سنائے.وکیل عثمان گل کی استدعا
میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 10:42
(جاری ہے)
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے سے لیٹ نہیں ہونا آج لازمی عدالت میں پیش ہوں عثمان گل نے کہا کہ عدالت کا اختیار ہے ہماری سزا معطلی کی درخواست موجود ہیں دلائل مکمل ہو چکے عدالت سے درخواست ہے کہ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کریں.
اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ گزشتہ آرڈر میں لکھا ہے کہ اگر رضوان عباسی پیش نہیں ہوتے تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کروں گا بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کر دیا واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی، خاور مانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا، عدالت نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی تھی. واضح رہے کہ 9 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی تھی جبکہ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اگر وکیل شکایت کنندہ رضوان عباسی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دوں گا. 11 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت میں فریقین سے دلائل طلب کرلیے تھے.مزید اہم خبریں
-
میں عدالت میں کوئی بدزبانی یا غلط بات کرتا تو جج بات کرنے سے روک دیتے
-
انسانی سمگلنگ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلتا عالمی جرم
-
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویری مہم کا جواب تو دینا ہوگا
-
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ورثاء ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹس دینے کا فیصلہ
-
بجٹ تجاویز:حکومت کا ادویات پردس سے اٹھارہ فیصد ٹیکس‘پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ساتھ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور
-
شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کا ہے
-
حوثی جنگجوﺅں کے 6 بحری جہازوں پر حملے‘ متحدہ عرب امارت جانے والا”لاکس“نامی بڑا کارگو جہاز سمندر میں غرق
-
رجسٹرار سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا
-
ہماری لڑائی فوج کے ساتھ نہیں بلکہ شخص واحد کے ساتھ ہے
-
تحریک انصاف کو ”بلے “کے نشان سے محروم کرنے پربرطانوی ہائی کمشنر کا سپریم کورٹ پر اعتراز کو بلاجواز ہے.رجسٹرار
-
کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.