آزاد کشمیر میں ناخوشگوار ماحول کا پیدا ہونا اچھا شگون نہیں ‘متحدہ علما کونسل

عوام کے احتجاج پر طاقت کے استعمال کی بجائے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے

منگل 14 مئی 2024 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ناخوشگوار ماحول کا پیدا ہونا اچھا شگون نہیں،بجلی کے بلوں میں ا ضا فے کیخلاف احتجاج عوا م کا حق ہے نہتے لو گو ں پر تشدد کی مذ مت کر تے ہیں،عوام کے احتجاج پر طاقت کے استعمال کی بجائے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر میںجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن مظاہرین پر بد ترین شیلنگ ،فائرنگ ،لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے استعمال اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں حکمران عوام کے جائزمسائل حل کرنے کی بجائے مہنگائی اوربجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف اٹھنے والی عوامی تحریکوں اور آوازوں کو دبانے کیلئے تشدد پر اترآئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔