بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا

ہرپال سنگھ کو پیر کی شام ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا.بھارتی ذرائع بلاغ کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 12:08

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم ..
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2024 ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس گرفتار ملزم کا تعلق بھی لارینس بشنوئی گروپ سے ہے. ہرپال سنگھ کو پیر کی شام ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا.

(جاری ہے)

یادرہے کہ ممبئی میں 14اپریل کو سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے جن میں دوملزمان کو16اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ بشنوئی گینگ قتل ‘بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے ان کا تعلق صحرا میں رہنے والے ایک مذہبی فرقے سے ہے جو کالے ہرن کونسل کو اپنے گرو کا اوتار مانتا ہے اور سلمان خان نے1998میں شکار کے دوران دو کالے ہرنوں کو گولی مارے تھے جس پر ان کے خلاف کئی سال مقدمہ بھی چلتا رہا .

بالی وڈ اسٹار کے قریبی ساتھیوں کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے خاندان اور قریبی ساتھی کالے ہرن کو مذہب سے جوڑنے کی کہانی کو مضحکہ خیزقراردیتے ہیں کیونکہ1998سے 2024تک 16سال مجرمان کو معلوم نہیں ہوا ان کا کہنا ہے کہ پولیس کیس کی درست سمت میں تفتیش کرنے کی بجائے اسے کالے ہرن کیس سے جوڑکر فائرنگ کیس کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے. یاد رہے کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے گھر پر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گولی چلائی، فرار ہونے سے پہلے ہوا میں کئی راﺅنڈ فائر بھی کیے تھے سلمان خان اپنی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے ہمیشہ مسلح پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں رہتے ہیں، جب گولیاں چلائی گئیں تو وہ گھر پر تھے.