اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
یہاں کورٹ سے ایک آدمی اٹھا کر لے گئے‘دروازے توڑ کے، چیزیں توڑ کے لے گئے، کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی؟ پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ کے غیر قانونی قرار دے دی تھی. جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 12:21
(جاری ہے)
گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ اینٹی کریشن حکام کو چاہیے تھا کہ گرفتاری کے بعد انہیں مجسٹریٹ کے پاس لے کر جاتے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے جب کسی کی گرفتاری غلط ڈیکلئیر ہو جائے تو اس دوران جو ہوا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے دائرہ اختیار کے اندر گرفتاری درست ہوئی یا نہیں اگر کسی دوسرے صوبے سے گرفتاری چاہیے ہوگی تو کیا باہر سے کوئی آکر اٹھا کر لے جائے گا؟ ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اٹھا کر لے گئے دروازے توڑ کے، چیزیں توڑ کے لے گئے، کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی؟ پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ کے غیر قانونی قرار دے دی تھی.
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہو رہا ہے 2 سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا اور ہم یہیں بیٹھیں ہوں گے، وقت وقت کی بات ہے، یہ سائیکل ہے، کل ادھر والے دوسری طرف کھڑے ہوں گے، آج جو حکومت میں ہیں، کل وقت بدلے گا تو وہ اٹھائے گئے ہوں گے انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کو غلط کام کو نا کرنا آنا چاہیے ان کو تحفظ اسی لیے دیا ہوتا ہے کہ وہ غلط کام سے انکار کر سکیں. جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کل ان کو بھی بچانے کوئی نہیں آئے گا اور یہ حالات کا سامنا کریں گے، انہوں نے تو جو کرنا تھا وہ کر لیا، ہراسگی کرلی میڈل بھی لے لیے، یہ جو اس عدالت کے اندر ہوا ہم تو اس کی انکوائری نہیں کر سکے اس موقع پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں ہائی کورٹ کا تو پرچہ بھی درج نہیں ہوا. جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے کمیشن ریورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی
-
بجٹ تجاویز:حکومت کا ادویات پردس سے اٹھارہ فیصد ٹیکس‘پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ساتھ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور
-
شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کا ہے
-
حوثی جنگجوﺅں کے 6 بحری جہازوں پر حملے‘ متحدہ عرب امارت جانے والا”لاکس“نامی بڑا کارگو جہاز سمندر میں غرق
-
رجسٹرار سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا
-
ہماری لڑائی فوج کے ساتھ نہیں بلکہ شخص واحد کے ساتھ ہے
-
تحریک انصاف کو ”بلے “کے نشان سے محروم کرنے پربرطانوی ہائی کمشنر کا سپریم کورٹ پر اعتراز کو بلاجواز ہے.رجسٹرار
-
کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز
-
رفح میں اسرائیلی بمباری اور دو بدو لڑائی
-
جرمنی: غیرقانونی منشیات کا استعمال، ریکارڈ اموات
-
عمران خاں پر عدت، سائفر مقدمات ختم، توشہ خانہ معطل اور القادر میں ضمانت ہوچکی ہے
-
پنجاب بار کونسل کا وکلا پر تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف پنجاب بھرکی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.