بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی چل بسے

بیماری کے باعث سشیل پارٹی مہم میں بھی حصہ نہیں لے رہے تھے،رپورٹ

منگل 14 مئی 2024 16:13

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بھارتی ریاست بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنما گزشتہ ایک ماہ سے دہلی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیماری کے باعث سشیل مودی رواں سال ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پارٹی مہم میں بھی حصہ نہیں لے رہے تھے۔ان کی آخری رسومات راجندر نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ادا کردی گئیں۔خیال رہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کی 3 اپریل کو انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا ہیں۔