وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنربلوچستان جعفرخان مندو خیل کی ملاقات

منگل 14 مئی 2024 18:34

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنربلوچستان جعفرخان مندو خیل کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جعفر خان مندو خیل کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔