مددکی ضرورت نہیں اسرائیل نے امریکا کو ٹھینگا دکھا دیا

غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم

منگل 14 مئی 2024 21:59

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔