قوم کے تقدیر کا فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے ،عوام کی رائے کا احترام کرنا ضروری ٹھہرا ہے ، مولانا عبدالواسع

منگل 14 مئی 2024 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،تمام فیصلوں کا محور عوام نے ہونا ہے ،عوام کی رائے کا احترام کرنا لازمی ٹھہرا ہے انھوں نے کہاہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی واضح موقف ہی میں اس ملک کی روشن مستقبل مضمر ہے انھوں نے کہاں کہ جمہوری عمل جہاں عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہہاں عوام کے رائے کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا ہے ،برائے نام الیکشن کی وجہ سے عوام کو جمہوریت سے بدظن کیا جا رہا ہے کبھی آڑ ٹی ایس اور کبھی فارم سینتالیس کے آڑ میں عوام کی رائے تبدیلی کی گئی انھوں نے کہاں کہ جمہوریت کو اسکی اصل شکل میں واپس بحال کرنے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اپنے جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا ہے عوام اور کارکنوں کی غیرمتزلزل اعتماد کی بدولت جمعیت علما اسلام اپنے مقاصد میں کامیاب ہوکر رئیگا ، انھوں نے کہاں کہ ملک میں جس طرح سیاسی بے یقینی کا سماں ہے اسکو ختم کرکے منظم اور مضبوط جمہوری ماحول پیدا کریں گے انھوں نے کہاں کہ عوام اور ملک کی مستقبل اب جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے اور اقوام کے تقدیر کا فیصلہ شفاف جمہوری طریقے سے عوام ہی نے کرنا ہے انھوں نے کہاں کہ سیاسی جماعتوں سے بھی ہہی امید ہے کہ وہ وقتی ذاتی مفادات سے بلاتر ہوکر ملک کی روشن مستقبل اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قائد جمعیت کی تحریک کے ساتھ جڑیں اور ایک پائیدار جمہوریت کی تشکیل میں اپنے حصہ لیں۔