نیپرا کا نوشہرہ میں باراتیوں کی گاڑی کو ایچ ٹی لائن سے ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس

منگل 14 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ پبی میں12 مئی کو باراتیوں کی گاڑی کو ایچ ٹی لائن سے ہونے والے افسوس ناک واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نیپرا کے منگل کو جاری بیان کے مطابق اتھارٹی کی ہدایات پر ریجنل آفس پشاور کے نمائندے نے جائے حادثے کا دورہ کیا اورفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے لئے متعلقہ شواہد اکھٹےکئے ۔ انہوں نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ پبی میں ایچ ٹی لائن کے نیچے سے گزر رہی تھی، حادثہ اوور ہیڈ ایچ ٹی لائنوں کی زمینی سطح سے مبینہ طور پرکم کلیئرنس پر ہوا جس سے گاڑی کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے بس میں سوار 10 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔